Sunday, 19 February 2012



رفاعی کشکول




یہ کتاب حضرت شاہ قادری سید مصطفی رفاعی جیلانی ندوی کے تحریر کردہ متفرق مضامین کا مجموعہ ہے۔
حضرت شاہ صاحب  کے فکری، علمی، اصلاحی، دعوتی اور معلوماتی مضامین کا یہ گرانقدر مجموعہ قارئین کرام کی خدمت میں استفادہ کے لۓ پیش ہے۔



اس کتاب کو پڑھنے کہ لۓ آپ نیچے دی ہوئے لنک کو کلک کرغۓ

http://www.scribd.com/doc/82078621

Friday, 17 February 2012

عرض فقیر


الحمد الله رب العالمين والصلوة والسلام على سيد المرسلين

یہ ادنی رفاعی فقیر قارئین کرام سے عرض گذار ہے کہ وہ اپنی دنیاوی مشغولیات (تجارت، ملازمت، گھریلوذمہداریواں وغیرہ)اور اپنی دینی مصروفیات (تلاوت، اذکار، ماقبات وغیرہ) کے ساتھ "حلات حاضرہ" (روزانہ کے مقامی، ملکی، عالمی حالات) کی تازہ واقفیفت کے لۓ مطالعہ کا بھی معمول رکھیں۔ کتابوں رسالوں اور اخبارات ومجلات کو پڑھنے کے لے بھی وقت میں گنجائیش رکھیں۔ آدمی کے پاس بروقت صحیح معلومات ہوں تھی وہ غور و فکر کے زاوے بنائگا اور لائحہ عمل تیار کرے گا۔ دنیا میں اور بالخصوص بلاد مسلمین میں اچھے واقعات وحالات پر مسرورومطمئن اور حادثاتوسانحات پر رنجیدہ وفکرمند ہوگا اور ان دونوں ضورتوں کے لحظ سے وہ دعاء مانگے گا۔ جو شخص مقامی ملکی عالمیموافق و مخالف حالات سے واقف نہ ہوگا، وہ محض اپنی ذات کا دیوانہ ہوگا، اس کی جمیع مساعی اور تمام تر فکروں کا محورفقط اسکی ذات ہوگی، جبکہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وچودونمود کی غرض وغایت، یہ بتائی گئ ہے کہ "كنت خير امة اخرجت للناس" تم خیر امت ہو، لوگوں کے لے (نفع رسانی وخدمت گذاری کے لئے) تمہیں وجود دیا گیا ہے۔




خزینہ



یہ معلوماتی مضامین کا ایک مجموعہ ہے۔ سینکڑوں کتابوں،رسائل، مجلات اور اخبارات سے ان مضامین کو مرتب کیا گیا ہے۔ قارئین کرام کی حدمت میں یہ گر انقدر مجموعہ استفادہ کیلۓ پیش ہے۔

کتاب خزینہ کو پڑھنے کہ لئے نیچے دی ہوئ لنکس کو کلک کریں۔

خزینہ-1



خزینہ-2

Tuesday, 14 February 2012

لا إله إلا الله محمد الرسول الله

أَعوذ بالله من الشيطان الرجيم
بسم الله الرحمن الرحيم


والعصر إن الإنسان لفي خسر 
إلا الذين آمنو وعملو الصالحات وتواصوا بالحق وتواصوا بالصبر





الحمدلله كثيرا وإن تعدوا نعمت الله لا تحصوها 


ونشهد ان محمد صلى الله عليه وسلم ر سولا ونبيا وبشيرا ونذيرا





حضرت سيدنا السيد احمد الکبير الرفاعي رحمہ للہ سلسلئے رفاعيہ کے بانی ہيں ۔ ہندوستان وديگر ملکوں اور  خاص طورسےعرب ملکوں ميں بيعت و ارشاد کا يہ اصلاحی سلسلہ باقی ہے ۔ 


آپ اولیاء اللہ میں اعلی قدرومنزلت، افضل مقام اور مرتبہ والے، صاحب نسبت وصاحب سلسلہ صوفی بزرگ تھے۔  آپ کی وفات پرساڑھے آتھ سال گذر چکے ہیں، ان صديوں کے ساتھ، آج بھی آپ کا سلسلہ "سلسلئہ رفاعییہ" دنیا بھر ميں موجود ہے۔ لاگھوں لوگ اس سلسلہ سے وابستہ ہیں۔ حضرت رفاعي قدس سرہ سے محبت وعقیدت رکھنے والوں کی تعداد ہر زمانے ميں ان گنت رہی اور آج بھی بے شمار ہے۔


قارئین کرام حضرت رفاعي قدس سرہ کی کتابيں اور ديگر علمی، تحقیقی، اصلاحی، فکری اور دعوتی مضامين پر مشتمل کتابیں اس بلاگ ميں انشاءاللہ پڑھ سکتے ہين۔


پیشکش
ادنی رفاعی فقیر
شاہ قادری سیدمصطفی رفاعی جیلانی ندوی
،خلیفہ ومجازمفکراسلام شاہ سید ابوالحسن علی ندوی رحمہ للہ، سجادہ خانوادہ قادریہ رفاعیہ کرناٹک
،بانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، بانی رکن (وسکریڑی)  آل انڈیا ملی کونسل
رکن شوری دارالعلوم ندوۂالعلماء لکھنو، بانی رکن  (وسکریڑی) یونیورسل پیس فاؤنڈیشن۔