Friday, 17 February 2012

عرض فقیر


الحمد الله رب العالمين والصلوة والسلام على سيد المرسلين

یہ ادنی رفاعی فقیر قارئین کرام سے عرض گذار ہے کہ وہ اپنی دنیاوی مشغولیات (تجارت، ملازمت، گھریلوذمہداریواں وغیرہ)اور اپنی دینی مصروفیات (تلاوت، اذکار، ماقبات وغیرہ) کے ساتھ "حلات حاضرہ" (روزانہ کے مقامی، ملکی، عالمی حالات) کی تازہ واقفیفت کے لۓ مطالعہ کا بھی معمول رکھیں۔ کتابوں رسالوں اور اخبارات ومجلات کو پڑھنے کے لے بھی وقت میں گنجائیش رکھیں۔ آدمی کے پاس بروقت صحیح معلومات ہوں تھی وہ غور و فکر کے زاوے بنائگا اور لائحہ عمل تیار کرے گا۔ دنیا میں اور بالخصوص بلاد مسلمین میں اچھے واقعات وحالات پر مسرورومطمئن اور حادثاتوسانحات پر رنجیدہ وفکرمند ہوگا اور ان دونوں ضورتوں کے لحظ سے وہ دعاء مانگے گا۔ جو شخص مقامی ملکی عالمیموافق و مخالف حالات سے واقف نہ ہوگا، وہ محض اپنی ذات کا دیوانہ ہوگا، اس کی جمیع مساعی اور تمام تر فکروں کا محورفقط اسکی ذات ہوگی، جبکہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وچودونمود کی غرض وغایت، یہ بتائی گئ ہے کہ "كنت خير امة اخرجت للناس" تم خیر امت ہو، لوگوں کے لے (نفع رسانی وخدمت گذاری کے لئے) تمہیں وجود دیا گیا ہے۔




خزینہ



یہ معلوماتی مضامین کا ایک مجموعہ ہے۔ سینکڑوں کتابوں،رسائل، مجلات اور اخبارات سے ان مضامین کو مرتب کیا گیا ہے۔ قارئین کرام کی حدمت میں یہ گر انقدر مجموعہ استفادہ کیلۓ پیش ہے۔

کتاب خزینہ کو پڑھنے کہ لئے نیچے دی ہوئ لنکس کو کلک کریں۔

خزینہ-1



خزینہ-2

No comments:

Post a Comment